امّ الکتاب، سورۂ فاتحہ (أُمُّ الكِتَاب)

امّ الکتاب، سورۂ فاتحہ (أُمُّ الكِتَاب)


علوم القرآن

المعنى الاصطلاحي :


یہ سورۂ فاتحہ کا ایک نام ہے جو مصحف میں سب سے پہلے لکھا جاتا ہے اور نماز میں سب سے پہلے پڑھا جاتا ہے۔

الشرح المختصر :


ام الکتاب: اس سے مراد ’سورۃ فاتحہ‘ ہے۔ اسے یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ یہ سورت قرآن کے معانی کے اصولوں پر مشتمل ہے اور اس لیے بھی کہ اس کے بغیر نماز صحیح نہیں ہوتی، نیز قرآن کی تلاوت کا آغاز بھی اسی سے ہوتا ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ اسے اس لیے یہ نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ قرآن کی سب سے عظیم سورت ہے۔