ہادی (سفید ناپاک مائع) (اْلَهادِي)

ہادی (سفید ناپاک مائع) (اْلَهادِي)


العقيدة أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


سفید ناپاک مائع، جو زچگی وغیرہ کے وقت حاملہ عورت کی شرم گاہ سے خارج ہوتا ہے۔

الشرح المختصر :


’ہادِی‘ ایک ناپاک سیال مادّہ ہے، جو حاملہ عورت کی اگلی شرم گاہ سے فطری طور پر اور عادتًا خارج ہوتا ہے۔ اس کا ایک ظرف ہوتا ہے، جس میں یہ مادہ جمع ہوتا ہے اور زچگی کے وقت، کبھی کبھی کسی خاص قسم کے کھانے کی بو لگنے یا کوئی بھاری شے اٹھانے وغیرہ کی وجہ سے نکلتا ہے۔ اس مائع کو ’ہادی‘ کا نام اس لیے دیا گیا ہے؛ کیوں کہ اس سے عورت کو پتہ ہوتا ہے کہ وہ حمل سے ہے یا اس کی زچگی کا وقت آن پہنچا ہے۔ یہ مالکیہ کی خاص اصطلاح ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


الہادي کے لغوی معنی ہیں مُرشد، راستہ دکھانے والا۔ ’ھُدی‘ (ہدایت) کی ضد ’ضلالت وگمراہی‘ ہے۔ ’ہَدْی‘ کی اصل الهَدْيِ ہے، جس کے معنی سبقت کرنے، آگے بڑھ جانے کے ہوتے ہیں۔ کسی بھی شے کا ہادی اس کا اگلا اور سامنے والاحصہ ہوتا ہے۔ ہادی کے معنی بیان کرنے والے اور واضح کرنے والے کے بھی آتے ہیں۔