اپنے دعویٰ پر دلیل پیش کرنا (الإِثْبَات)
علوم القرآن أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
عدالتی کونسل میں قاضی کے سامنے کسی حق یا واقعہ پر دعویٰ کے صحیح ہونے پر دلیل (ثبوت) قائم کرنا۔
الشرح المختصر :
اثبات: مدعی کا اپنے حق تک پہنچنے یا اس سے تعرّض کو روکنے کے لیے عدالتی کونسل میں قاضی کے سامنے کسی حق یا واقعہ پر دعویٰ کے صحیح ہونے پر دلیل (ثبوت) قائم کرنا۔ ادلہ سے مراد وہ تمام وسائل وذرائع ہیں جن کو قاضی کے سامنے بطورِ دلیل قبول کیا جاتا ہے: جیسے گواہی، قسم، اقرار، مضبوط قرائن اور اس کے علاوہ دیگر وہ دلائل وبراہین جن پر قاضی اپنے فیصلے اور حکم صادر کرنے میں اعتماد وبھروسہ کرتا ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
الإثْباتُ: یہ ’أثْبَتَ‘ فعل سے مصدر ہے۔ اس کا معنی ہے کسی چیز کو دائم و مستحکم یا درست سمجھنا۔ اس کی ضد ’ازالہ‘ ہے۔ جب کوئی چیز مستقل اور مستحکم ہوجائے تو کہا جاتا ہے:’ثَبَتَ الشيء يَثْبُتُ ثُبُوتًا‘۔