ہاروت و ماروت، اللہ کے دو فرشتے۔ (هاروت وماروت)

ہاروت و ماروت، اللہ کے دو فرشتے۔ (هاروت وماروت)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


اللہ کے فرشتوں میں سے دو فرشتے جنہیں اللہ تعالی نے لوگوں کے امتحان اور آزمائش کی خاطر بھیجا تھا ۔

الشرح المختصر :


ہاروت وماروت: اہل علم کے اقوال میں سے صحیح قول کی رو سے یہ دو فرشتوں کے نام ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اس دور میں لوگوں کی آزمائش کے لیے بھیجا تھا جب جادو بہت زیادہ پھیل گیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں عراق کے شہر بابل میں بھیجا اور انہیں اپنے بندوں کی آزمائش اور امتحان کے لیے جادو سکھانے کی اجازت دی۔ تاہم ایسا وہ لوگوں کو نصیحت کرنے اور انہیں جادو سیکھنے سے ڈرا کر کیا کرتے تھے تاکہ حجت قائم کرسکیں اور کوئی عذر باقی نہ رہے۔ تفسیر اور تاریخ کی کتابوں میں ان کے بارے میں گھڑے گئے بہت سے بے بنیاد افسانے ملتے ہیں لیکن قرآن و سنت کی رو سے ان میں سے کچھ بھی ثابت نہیں ہے۔ چنانچہ ان کے بارے اسی پر اکتفاء کیا جائے گا جو آیت کریمہ میں آیا ہے۔ ہاروت و ماروت کے بارے میں کچھ اقوال منقول ہیں جو سب کے سب ضعیف اور غیر مستند ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہ جنات کے دو قبیلوں کے نام ہیں۔ ایک قول یہ ہے کہ یہ دو مَلِک (لام کے زیر کے ساتھ یعنی بادشاہ) تھے اور انسانوں میں سے تھے۔ ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد جبریل اور میکائیل ہیں۔