مُصَدِّق (زکاۃ وصول کرنے والا) (مُصَدِّقٌ)
الثقافة والدعوة أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
وہ کارکن جسے حاکم یا اس کا نائب ان لوگوں سے ظاہری اموال وصول کرنے کے لیے بھیجتا ہے جن پر ان کا دینا واجب ہو گیا ہے۔
الشرح المختصر :
مُصَدِّق: وہ شخص جسے حاکم یا اس کا نائب مال والوں کے پاس بھیجتا ہے تاکہ وہ ان سے زکوٰۃ وصول کر کے اس کے مستحقین میں تقسیم کرے۔ اس کو جَابِي، ساعِی اور عَامِل بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا کام صرف ان اموال میں ہوتا ہے جن کا امام نے اسے منتظم بنایا ہوتا ہے۔ مصدق کے لیے شرط ہے کہ وہ مسلمان، آزاد، عادل اور زکوٰۃ کے احکام کو جاننے والا ہو، اسے معلوم ہو کہ کیا وصول کرنا ہے اور کسے دینا ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
المُصَدِّقُ: زکوٰۃ جمع کرنے والا اور اسے وصول کرنے والا۔ ’مُصَدِّق‘ دراصل ’تَصَدُّق‘ سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے: صدقہ دینا۔