ناممکن الحصول (محال) (ممتنع)
العقيدة أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
جس کا خارج میں وجود ممکن نہ ہو، مگر دماغ اس کا اندازہ کر سکتا ہے۔
الشرح المختصر :
"مُمتَنِع" کا لفظ کتاب یا سنت میں وارد نہیں ہوا ہے۔ البتہ فعل 'منع' اور اس کے بعض مشتقات کا ذکر آیا ہے۔ ’مُمتَنِعُ‘: اس سے مراد وہ شے ہے جس کا خارج میں کوئی وجود متصور نہ ہو؛ کیوں کہ اس کی ذات ہی عدم کا تقاضا کرتی ہے۔ ایک قول کے مطابق: ممتنع وہ ہے جس کا عدم ضروری ہو، اور اگر اسے موجود فرض کرلیا جائے تو اس سے کوئی محال لازم آئے، جیسے مثال کے طور پر دو خالق کا وجود، یا اللہ کے لیے شریک کا وجود، کیونکہ عقلی یا شرعی طور پر ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔ ممتنع کی دو قسمیں ہیں: اول: ممتنع لذاتہ: جیسے کسی شے کا موجود و معدوم ہونا ۔ یہ دانشوروں کے اتفاق کے ساتھ خارج میں کچھ بھی نھیں ہے، کیوں کہ ایسی شے کا خارج میں وجود یا وجود اور ثبوت کے مابین فرق کرنے والوں کے نزدیک ثبوت ناممکن ہے۔ اسی طرح ملزوم کا اپنے ان لوازم کے بغیر موجود ہونا جن کے بغیر اس کا وجود ناممکن ہوتا ہے، جیسے بیٹے کا اپنے باپ سے پہلے وجود حالانکہ وہ پیدا ہوچکا ہے۔ دوم : ممتنع لغیرہ : مثلا وہ شے جس کے بارے میں اللہ کا علم یہ ہے کہ وہ نہیں ہوگی اور اس کے نہ ہونے کے بارے میں وہ خبر بھی دے چکا ہے اور لکھ چکا ہے کہ وہ نہیں ہوگی۔ تو اس طرح کی چیز کا وجود نھیں ہوسکتا۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ: اس طرح کی شے کا ہونا ممتنع ہے؛ کیونکہ اگر یہ وجود میں آجائے تو اس سے یہ لازم آئے گا کہ اللہ کا علم اس کی معلومات کے خلاف ہے۔ لیکن یہ فی نفسہ ممکن ہے اور اللہ اس پر قادر ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
مُمتَنِع: یہ فعل ’’امْتَنَع‘‘ سے اسم فاعل ہے، اس کا معنی ہے: ناممکن اور محال۔ یہ کلمہ اپنی اصل کے اعتبار سے کسی شے کے حاصل نہ ہونے اور اس کے واقع نہ ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے: ”مَنَعَهُ، يَمْنَعُهُ، مَنْعاً“ (منع کرنا) یہ عطا کرنے کی ضد ہے۔