ماسونیت (ماسونية)
العقيدة
المعنى الاصطلاحي :
یہ ایک خفیہ سیاسی یہودی تنظیم ہے، جس کا مقصد کفر کی نشر واشاعت، فساد برپا کرنا، دیگر ادیان و مذاہب اور اخلاقِ فاضلہ کے خلاف محاذ آرائی کرنا ہے۔
الشرح المختصر :
’ماسونیت‘ ایک خُفیہ عالمی تنظیم ہے، جس کی بنیاد روم کے بادشاہ ہیروڈس اکریبا (متوفی سنہ 1944ء) نے چند یہودی صلاح کاروں کی مدد سے رکھی۔ اُس وقت اس کا نام ’’مخفی قوت‘‘ تھا۔ کئی صدیاں گزرنے کے بعد اس کا نام ’’ماسونیت‘‘ رکھ لیا گیا تاکہ آزاد معماران یونین کو بینر بناکر اس کے ماتحت کام کر سکے۔ بعد میں یہی نام اس کی پہچان بن گيا۔ یہ تنظیم سدا اپنی اصلیت کو فریب کُن شعارات (نعروں) جیسے آزادی، بھائی چارہ، مساوات اور انسانیت کی آڑ میں چھپاتی رہی۔ ماسونیت یہودیوں کی سربلندی اور پوری دنیا پر ان کا غلبہ قائم کرنے کے لیے کوشاں رہی ہے۔ اسی لیے بڑے بڑے یہودی ماسونیت کے کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔ ان کے خاص رموز واشارات ہیں، جن کے ذریعہ وہ باہم معاملات کرتے ہیں۔ ماسونیت کے نمایاں معتقدات اور افکار میں سے کچھ یہ ہیں: 1. الحاد کی اور یہودیت کے ما سوا سارے ادیان سےکفر کی دعوت دینا۔ 2. نیک اصولوں اوراخلاق فاضلہ کو مکمل تباہ کرنا، بُری قدروں اور بُرائیوں جیسے زناکاری اور شراب نوشی وغیرہ کو فروغ دینا۔ 3. پوری دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے جنسی اباحیت کو فروغ دینا اور عورت کو بطور وسیلہ استعمال کرنا۔ 4. مختلف ملکوں کی دستوری حکومتوں کو گرانے اور قومی نظام حکمرانی کو کالعدم قرار دینے اور ان پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کام کرنا۔ 5. انارکی اور فتنہ فساد برپا کرنے کے لیے کام کرنا اور غیر یہودیوں کو مختلف قوموں اور چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں بانٹنا، تاکہ وہ ہمیشہ باہم دست و گریباں رہیں۔ 6. جھوٹی و بے بنیاد خبریں پھیلانا اور دسیسہ کاری وپروپیگنڈہ کرنا۔ 7. بچوں کی تربیت سے ماں باپ کو الگ کرنا، مسلمانوں میں اختیاری بانجھ پن اور نسل بندی (برتھ کنٹرول) کا رجحان پیدا کرنا۔
التعريف اللغوي المختصر :
ماسون کی طرف منسوب، یہ ایک غیر عربی (عجمی) لفظ ہے، جس کے معنی ہیں آزاد معماران۔ اس سے ماسونی فرقہ یا تنظیم مراد ہے۔