قیافہ شناسی (قِيافَةٌ)

قیافہ شناسی (قِيافَةٌ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


فراست نیز اعضا کو دیکھ کر نسب پہچاننا۔

الشرح المختصر :


القِيافَةُ (قیافہ شناسی): فراست نیز اعضا کو دیکھ کر نسب کو پہچاننا۔ قَائِفٌ سے مراد وہ شخص ہے جو صاحب فراست و بصیرت ہو اور لوگوں کے مابین جو پیدائشی مماثلت ہوتی ہے اس کی پہچان رکھتا ہو۔ چنانچہ وہ باہمی مماثلت، شکل و صورت اور پوشیدہ علامات کی بنا پر انسان کو اس کے رشتہ داروں کے ساتھ ملا سکتا ہے اور اکثر وہ اس میں غلطی نہیں کرتا۔ ’قیافہ شناسی‘ کو حسب و نسب کی پہچان کے لیے اور ملزمین کے آثار کا کھوج لگا کر انھیں گرفتار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی شخص کے آثار کو جاننے کے جدید وسائل مثلاً فنگر پرنٹس اور طبی تجزیات وغیرہ کے متعارف ہونے کی وجہ سے اس دور میں قیافہ شناسی کی ضرورت کم ہوگئی ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


القِيافَةُ: آثار ونشانات اور مشابہت کو تلاش کر کے ان سے استدلال کرنا، قیافہ اصل میں آثار کے تتبع کو کہتے ہیں۔