فرقہ قطعیہ (رافضی شیعوں کا ایک لقب) (قَطْعِيَّةٌ)

فرقہ قطعیہ (رافضی شیعوں کا ایک لقب) (قَطْعِيَّةٌ)


أصول الفقه العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


یہ روافض کے اثنا عشری امامیہ فرقہ کے القاب میں سے ایک لقب ہے، جنہوں نے موسی الکاظم کی امامت اور ان کی وفات کو قطعی بتایا ہے۔

الشرح المختصر :


قطعیہ روافض کے اثنا عشری فرقہ کے القاب میں سے ایک لقب ہے کہ جو بارہ اماموں کی امامت کے قائل ہیں۔ اور ان کو قطعیہ اس لیے کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ امام موسی کاظم کی امامت کے قطعی طور پر قائل ہیں، اور ان کی موت میں کوئی شک وشبہ نہیں کرتے۔ اسی وجہ سے یہ اسماعیلیہ فرقے سے جدا ہو گئے۔ بعض اہل علم قطعیہ فرقے کو امامیہ کے فرقوں میں سے ایک فرقہ بتاتے ہیں، اسے فرقۂ اثنا عشری کے القاب میں سے ایک لقب نہیں سمجھتے۔

التعريف اللغوي المختصر :


القَطْعِيَّة کی نسبت ”قطع“ کی طرف ہے، یعنی منقطع کرنا اور الگ کرنا۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”قَطَعَ الشَّيْءَ“ اس نے اس شے کو کاٹ دیا یعنی اس کے اجزا کو الگ الگ کر دیا۔ ”قطع“ حتمیت اور یقین کے معنوں میں بھی آتا ہے۔ قطعیہ سے مراد فرقۂ قطعیہ ہے۔