قتل بسبب (قَتْلٌ بِسَبَبٍ)
أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
کسی غیر مجاز عمل کے ذریعہ ہونے والا قتل۔
الشرح المختصر :
’قتل بسبب‘: سے مراد وہ قتل ہے جو براہِ راست نھیں ہوتا (بلکہ بالواسطہ ہوتا ہے) اور اس میں مجرمانہ ارادہ نھیں پایا جاتا۔ فقہاء نے اس کی مثال اس شخص سے دی ہے جو کسی غیر مملوکہ جگہ پر کنواں کھود دے، یا پتھر رکھ دے، یا کسی شاہراہ میںخربوزے کے چھلکے پھینک دے۔ چنانچہ ان غیر مجاز اعمال کے سبب کسی شخص کا قتل ہو جائے جب کہ اس غیر مجاز عمل کے ذریعہ زیادتی کرنے والے شخص کا ارادہ قتل کرنے کا نہ ہو۔