فنِ گھُڑ سواری (شہ سواری) (فُرُوسِيَّةٌ)

فنِ گھُڑ سواری (شہ سواری) (فُرُوسِيَّةٌ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


گھوڑے کی سواری کرنے، اسے چلانے اور اسے قابو میں رکھنے کا علم۔

الشرح المختصر :


فروسية گھوڑ سواری کے فن کو کہا جاتا ہے۔ اس میں گھڑ سوار کا گھوڑے کی پشت پر سوار ہونا اور اس پر جم کر بیٹھنا شامل ہے، چاہے اس کا استعمال مختلف اعمال اور جہاد میں ہو یا پھر کھیلوں اور سیکھنے میں ہو۔ جب اسلام آیا تو اس وقت عرب لوگ گھڑسواری کیا کرتے تھے۔ اسلام نے انہیں اس پر باقی رکھا اور ایسا کرنے پر حوصلہ افزائی کی، کیونکہ یہ جہاد کے عظیم وسائل میں سے ایک وسیلہ ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


الفُرُوسِيَّةُ: گھڑ سواری کا علم اور اس میں مہارت ۔ جب کوئی گھڑ سواری میں مہارت حاصل کرلے تو کہا جاتا ہے ”فَرُسَ الرَّجُلُ، يَفْرُسُ، فُرُوسَةً وفَراسَةً“۔ فُروسیة دراصل فَرْس سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے ’کسی شے کو روندنا اور کوٹنا‘۔