کسی عبادت کا مقررہ شرعی وقت سے نکل جانا۔ (فَوَاتٌ)
أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
عبادت کا مقررہ شرعی وقت سے نکل جانا۔
الشرح المختصر :
فَوات: وہ عمل جس کا ازروئے شریعت سرانجام دینا مطلوب ہو اس کا مقررہ شرعی وقت سے نکل جانا۔ مثلاً حج کا فوت ہوجانا بایں طور کہ انسان حج کے لئے احرام باندھے لیکن وقوف عرفہ کا وقت نکل جائے اور اس کے وقت کا کچھ بھی حصہ وہ نہ پاسکے۔
التعريف اللغوي المختصر :
الفَواتُ: چھوٹ جانا اور کسی شے کا ہاتھ نہ آنا۔ یہ لفظ اصل میں کسی شے کو نہ پانے اور اس تک نہ پہنچنے پر دلالت کرتا ہے۔ فوات کے یہ معانی بھی آتے ہیں: کسی شے کا نکل جانا اور ختم ہو جانا۔