فجور (فجور)

فجور (فجور)


العقيدة التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کرنا اور ان کے انجام سے بے پرواہ ہو کر انہیں جاری رکھنا۔

الشرح المختصر :


'فُجُور' برے اخلاق میں سے ہے، جس کا معنی ہے: ’کبیرہ گناہوں کا کثرت کے ساتھ ارتکاب کرنا اور بے ہودگی اور لاپرواہی کے ساتھ ان کا کھلم کھلا اظہار کرنا‘، چاہے یہ اعضا و جوارح سے کیے جائیں، جیسے زنا، لواطت اور جوا وغیرہ، یا پھر زبان سے کیے جائیں جیسے بہتان تراشی، لعنت کرنا اور گندی گالیاں دینا۔

التعريف اللغوي المختصر :


الفجور: حکم عدولی و نافرمانی جیسے جھوٹ اور زنا۔ کہا جاتا ہے: ”فَجَرَ، يَفْجُرُ، فُجوراً“ یعنی اس نے نافرمانی کی۔ 'فجور' کا حقیقی معنی ہے: اٹھ کھڑا ہونا اور چل پڑنا۔ ایک قول کی رو سے 'فجور' کا حقیقی معنی ہے: مائل ہونا؛ کیوں کہ فاسق حق سے مائل ہوجاتا (پھر جاتا) ہے۔