نافرمانی (عِصْيانٌ)
العقيدة التربية والسلوك
المعنى الاصطلاحي :
ظاہری یا باطنی اقوال و اعمال میں سے کسی حکم کو چھوڑ کر یا کسی ممانعت کا ارتکاب کر کے اطاعت گزاری سے نکل جانا۔
الشرح المختصر :
’عصیان‘ کا معنی ہے ’شریعت کے اوامر کو چھوڑ کر یا اس کے نواہی کا ارتکاب کرکے شریعت کی مخالفت کرنا‘۔ چنانچہ مخالفت بعض اوقات فرائض کو ترک کرکے ہوتی ہے اور بعض اوقات محرمات کا ارتکاب کرکے۔ ’عِصیان‘ کی تقسیم کبائر اور صغائر کی طرف ہوتی ہے۔ اسی طرح کبھی اس کا تعلق انسانوں کے حقوق سے ہوتا ہے اور کبھی عصیان بندے اور اس کے رب کے مابین ہوتا ہے۔
التعريف اللغوي المختصر :
العِصْيانُ: اطاعت گزاری چھوڑ دینا۔ جب کوئی کسی کی اطاعت چھوڑ دے تو کہا جاتا ہے: ”عَصاهُ، يَعصِيهِ، مَعْصِيّة وعِصْياناً“ یعنی اس کی نافرمانی کی۔ عصیان مخالفت کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ’عصیان‘ کی ضد ’اطاعت‘ اور ’اجابت‘ آتے ہیں۔ ’عِصیان‘ کا لفظ دراصل ’العَصْو‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے ’باندھنا‘ اور ’جمع کرنا‘۔