اصنام، بُتْ (الْأَصْنَام)
العقيدة
المعنى الاصطلاحي :
ہر وہ چیز جسے اللہ کے علاوہ معبود بنا لیا جائے اور وہ جسم وصورت والی ہو۔
الشرح المختصر :
’اصنام‘ ہر وہ مجسمہ جسے اللہ کے علاوہ معبود بنا لیا جائے خواہ وہ کسی حیوان کی شکل کا ہو یا انسان کی شکل کا ہو، یا وہ کسی جنات یا بادشاہ وغیرہ کی علامت ہو، یا وہ سیارہ، ستارہ یا سورج وغیرہ کی شکل کا ہو جسے انسان ــــــ اس کی تعظیم، عبادت اورعاجزی وانکساری کر کے اس کا تقرب حاصل کرنے کی غرض سے بناتا ہے، اسلام سے قبل اہل عرب کے بہت سارے بت تھے، انہیں میں سے لات عُزّیٰ، ہُبَلْ، ودّ، سُواع، يعوق، يغوث اور نسر تھے۔
التعريف اللغوي المختصر :
’اصنام‘ صنم کی جمع ہے یعنی وہ چیز جسے لکڑی یا چاندی یا پیتل سے تراش کر اس کی عبادت کی جائے، اور الصَّنَمُ وَالصَّنَمَةُ کا اطلاق اس مجسمہ پر ہوتا ہے جسے پوجا جاتا ہے۔ جب کہ اس کا اصل معنی خبیث چیزیں ہیں، کہا جاتا ہے ’’صَنِمَتِ الرَّائِحَةُ تَصْنَمُ صَنَمًا‘‘ یعنی (شے) بو بدبودار ہو گئی۔