زعیم، ضامن (زَعِيمٌ)
أصول الفقه
المعنى الاصطلاحي :
وہ شخص جو ایسے امور میں کسی کے حق کی ادائیگی کی ذمہ داری لے جن میں دوسروں کی نیابت جائز ہو۔
التعريف اللغوي المختصر :
زعیم: ’کفیل‘ اور’ضامن‘ کو کہتے ہیں، اسی سے کہاجاتا ہے: ”زَعَمَ يَزْعُمُ، زعامة“جو ایسے موقع پر بولا جاتا ہے جب کوئی شخص کسی کی دوسرے کی کفالت کا ضامن بنے۔ لفظِ ’زعیم‘ رئیس اور سردار کے معنیٰ میں بھی آتا ہے۔