فرقۂ جعفریہ (جعفرية)

فرقۂ جعفریہ (جعفرية)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


امامی شیعہ کا ایک فرقہ جو جعفر بن محمد الصادق کے پیروکار ہیں، جو یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ قرآن تحریف شدہ ہے، ان کے ائمہ معصوم ہیں اور بجز چند کے باقی صحابہ (رضی اللہ عنہم ) کافر ہیں۔

الشرح المختصر :


جعفریہ رافضی شیعوں کا ایک فرقہ ہے، اس فرقے کو اثنا عشریہ اور امامیہ بھی کہتے ہیں۔ یہ لوگ جعفر صادق کی طرف منسوب ہیں، جو ان کے گمان کے مطابق ان کے چھٹے امام ہیں۔ جب کہ ان کے پہلے امام علی رضی اللہ عنہ ہیں، اور آخری امام محمد بن حسن عسکری ہیں، جو کہ ایک موہوم (بے بنیاد) غائب شخصیت ہے۔ ان کے اہم عقائد میں سے چند درج ذیل ہیں: 1- ان کا عقیدہ ہے کہ قرآن تحریف شدہ ہے۔ 2- بعض صحابہ کو چھوڑ کر سب کی تکفیر کرتے, انھیں گالیاں دیتے اور ان سے بغض رکھتے ہیں۔ 3- اپنے بارہ اماموں کے غلطی اور سہو سے معصوم ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں، چہ جائے کہ ان سے معصیت اور گناہ سرزد ہو، اور یہ کہ وہ غیب کا علم رکھتے ہیں۔ 4- قبروں اور مزارات کی تعظیم کرتے ہیں اور مُردوں کو پکارتے ہیں۔ 5- تقیّہ کے قائل ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی گمراہ کن عقائد وافکار ہیں۔

التعريف اللغوي المختصر :


جعفریہ: جعفر کی طرف نسبت ہے، اس سے مراد فرقۂ جعفریّہ ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس فرقے کے لوگ جعفر بن محمد الصادق نامی ایک شخص کے پیروکار ہیں۔