جزع، بے صبری۔ (جزع)

جزع، بے صبری۔ (جزع)


العقيدة التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


نفس کی کمزوری اور دل کا خوف جو انسان کو بوقتِ ابتلا و آزمائش غم میں ڈال دے۔

الشرح المختصر :


’جزع‘ ایسی بُری بات، جو انسان کے اندر غم، خوف اور گھبراہٹ پیدا کردے یا انسان کی کمزوری، اور پیش آمدہ مصیبت کو برداشت کرنے کی صلاحیت کا فقدان۔ یہ کیفیت انسان کے اندر قضا وقدر پر ایمان میں کمزوری کی وجہ سے ہوتی ہے؛ یہی وجہ ہے کہ یہ کمالِ توحید کے منافی ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


الجَزَعُ: یہ حزن کی وہ شدید ترین کیفیت ہے، جو انسان کو اس کی مصروفیات سے بیگانہ کردیتی ہے اور اسے اس سے روک دیتی ہے۔ اس کے اصل معنی ’کاٹنے‘ کے ہیں، اور اس کی ضد صبر ہے، جب کسی کو کوئی گزند پہنچے اور وہ اس پر صبر کامظاہرہ نہ کرے تو کہا جاتا ہے: جَزِعَ، يَجْزَعُ، جَزَعاً۔