اتحادِ خاص (اتِّحادٌ خاصٌّ)
العقيدة
المعنى الاصطلاحي :
یہ عقیدہ رکھنا کہ اللہ تعالیٰ بعض مخلوقات کے ساتھ مل کر ایک ہو گیا ہے، لیکن بعض کے ساتھ نہیں.
الشرح المختصر :
’اتحادِ خاص‘ نصرانیوں میں سے یعقوبیہ فرقے کا عقیدہ ہے جو اس بات کے قائل ہیں کہ ’لاہوت اور ناسوت‘ دونوں باہم اس طرح مخلوط ہوگئے اور گھل مل گئے ہیں جس طرح دودھ پانی میں گھل مل جاتا ہے۔ یہی قول اس امت کے ان غالی لوگوں کا بھی ہے جو اس بات میں ان کی موافقت کرتے ہیں۔