جادو کا علاج (النُّشْرَةُ)

جادو کا علاج (النُّشْرَةُ)


العقيدة الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


ایک قسم کی جھاڑ پھونک اور علاج جس کے ذریعے اس شخص کا علاج کیا جاتا ہے جس کے بارے میں گمان ہو کہ اس پر جنات کا اثر ہے۔

الشرح المختصر :


نُشرہ: ایک قسم کی جھاڑ پھونک جس کے ذریعے اس شخص کا علاج کیا جاتا ہے جس کے بارے میں خیال ہو کہ اس پر جنات کا اثر ہے، یا سحرزدہ شخص سے جادو کا توڑ کرنا۔ اس کی دو قسمیں ہیں: 1۔ جادو کا علاج یا توڑ اُسی طرح کے جادو کے ذریعہ کرنا۔ یہ حرام اورایک شیطانی عمل ہے جیسا کہ احادیث میں وارد ہے۔ 2۔ رقیہ کے ذریعہ علاج، تعوّذاتِ صحیحہ اور دعا کے ساتھ جادو کا توڑ کرنا۔ یہ جائز اور مشروع ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


’نُشرۃ‘ ایک قسم کی جھاڑ پھونک جس کے ذریعے پاگل اور مریض کا علاج کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے: ’’نَشَرْتُ عن المَرِيضِ‘‘ یعنی ’میں نے مریض کی جھاڑ پھونک کی تاکہ اسے افاقہ ہو‘۔ نُشرۃ دراصل نَشر سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے: مریض کا صحیح سالم ہو جانا۔