نام (الاِسْمُ)

نام (الاِسْمُ)


الفقه العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


وہ لفظ جس کے ذریعے کسی شے کی پہچان ہو اور وہ اُس پر دلالت کرے۔

الشرح المختصر :


’اسْمْ‘ اس لفظ کو کہتے ہیں جس سے کسی چیز کی شناخت معلوم ہوتی ہے اور اس کے ذریعے اس کا پتہ لگایا جاتا ہے۔ اسی میں سے اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ بھی ہیں، اور ان سے مراد: ہر وہ لفظ ہے جو اللہ تعالیٰ کی ذات پر ان صفاتِ کمال کے ساتھ دلالت کرتا ہے جو اس کے ساتھ قائم ہیں، مثال کے طور پر: القَادِر اور العلیم۔

التعريف اللغوي المختصر :


الاسم: وہ لفظ جو کسی شے پر دلالت کرے۔ اسم اس لفظ کے معنی میں بھی آتا ہے جو اپنی ذات میں پائے جانے والے کسی معنی پر دلالت کرے۔ ’اسم‘ دراصل ’سمو‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے ’بلندی‘۔ ایک قول کی رو سے یہ دراصل ’السِمَۃ‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ’علامت‘ ہے۔