فرقۂ مُوسَویّہ (الْمُوسَوْيَّة)

فرقۂ مُوسَویّہ (الْمُوسَوْيَّة)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


روافض کا ایک فرقہ جو موسی بن جعفر الکاظم کی امامت کے قائل ہیں۔

الشرح المختصر :


’مُوسَوِيَّہ‘ روافض کے فرقوں میں سے ایک فرقہ ہے جو موسی کاظم کی طرف منسوب ہیں، کیوں کہ ان کا کہنا ہے کہ: جعفر الصادق نے امامت کے اپنے بیٹے موسی کاظم کی طرف منتقل ہونے کی تصریح کی تھی۔ موسوی فرقے کے عقائد اور افکار بالکل وہی ہیں جو اثنا عشری روافض کے ہیں، جن میں سے کچھ یہ ہیں: 1۔ صحابہ کی تکفیر کرنا اور انھیں گالیاں دینا۔ 2۔ تحریفِ قرآن کا قائل ہونا۔ 3۔ قبروں اور بتوں کی پوجا۔ 4۔ تقیہ، رجعت، اور متعہ کا قائل ہونا وغیرہ۔ مُوسَوی فرقے کئی گروہوں میں منقسم ہیں۔ ان میں سے کچھ کا کہنا ہے کہ موسی کاظم فوت ہوگئے اور امامت ان کے بیٹے علی الرضا کی طرف منتقل ہوگئی۔ یہ لوگ اثنا عشری روافض ہیں جنھیں 'القطعية' کہا جاتا ہے۔ کچھ کہتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ ان کی موت واقع ہوئی یا نہیں ۔ انھیں 'المَمطورَۃ' کہا جاتا ہے۔ اور جو لوگ موسی کاظم کے غائب ہو جانے کے قائل ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ دوبارہ لوٹ آئیں گے تو انھوں نے اپنے بعد امامت کسی کو نہیں سونپی انہیں 'الوَقفِيّة' کہا جاتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


مُوسَویّہ کی نسبت موسی کی طرف ہے۔ 'مُوسَوِيَّہ' سے مراد 'موسوی فرقہ' ہے۔ انھیں یہ نام اس لیے دیا گیا کیوں کہ یہ لوگ 'موسی' (بن جعفر الکاظم) نامی ایک شخص کی اتباع کرتے ہیں۔